اُردو پوائنٹ پکوان

ادرک کا مربہ


اشیاء:۔ ادرک ایک کلوگرام چینی ایک کلوگرام عرق گلاب آدھی پیالی کالے جامن کے پتے ایک چھٹانک چونا آدھی چھٹانک الائچی خورد آدھی چھٹانک ترکیب:۔ ادرک چھیل کر کاٹنے سے خوب گود لیں اور چونے کے پانی میں تین دن ڈبو کر رکھیں۔ چوتھے دن پتے اور ادرک ڈال کر پکائیں۔ آہستہ آہستہ چمچ چلاتے رہیں۔ دوسرے مرتبہ جھاگ آجائے تو آنچ سے اتار کر ادرک کو چھ سات بار پانی سے دھوئیں۔ پتلا شربت تیار کر کے اس میں ادرک کے ٹکڑے ڈال کر پکائیں۔ قوام گاڑھا ہو جائے تو باریک پیس کر الائچی اور عرق گلاب ڈال دیں۔ تھوڑی دیر اور پکائیں۔ قوام گاڑھا ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور مرتبان میں بھر لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ