اُردو پوائنٹ پکوان

آم کی چٹنی


اشیاء: کچے آم اڑھائی کلوگرام چینی ڈیڑھ کلو گرام کشمش آدھا پاؤ چھوہارے آدھا پاؤ کلونجی آدھا چھٹانک ادرک ایک چھٹانک سرخ مرچ ثابت ایک چھٹانک لہسن ایک عدد گٹھی سرکہ ایک بوتل پودینہ تھوڑا سا ترکیب: سب سے پہلے آموں کواچھی طرح سے چھیل کر باریک باریک کاٹ لیا جائے اورپھر لہسن ادرک اور چھوہاروں کو کاٹ کر دیگچی میں ڈال دیں اور باقی کی تمام اشیاء بھی اس میں ملا کر چولہے پر رکھ دی جائیں اور پھر سرکہ بھی شامل کر لیا جائے۔ آہستہ آہستہ چمچ سے ہلاتے رہیں ۔ آنچ ہلکی رکھی جائے۔ قوام جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر شیشے کی بوتلوں میں بھر لیں۔ نہایت ہی عمدہ اور لذت سے بھر پور چٹنی ہے۔ کھانے کے ساتھ مزے سے تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ