اُردو پوائنٹ پکوان

تندروی چکن مصالحہ


اشیاء: پکا ہو اتندروی چکن ایک کلو پیاز دو عدد جوئے کھٹی کریم دو تہائی پسے ہوئے بادام چار کھانے کے چمچ بھنے اور کٹے ہوئے بادام کپ نمک حسب ذائقہ گھی چار کھانے کے چمچ ادرک نصف انچ کا ٹکڑا پسی ہوئی چھوٹی الائچی ایک چائے کا چمچ گرم یخنی ایک کپ دودھ دو کھانے کے چمچ زعفران کے ریشے چائے کا چمچ سرخ مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ ترکیب: پیاز باریک کاٹ لیں۔ ادرک اور لہسن کا چھلکا اتار کر پیس لیں۔ ہلکی آنچ پر گھی گرم کر یں اور پیاز ڈال کر فرائی کر لیں۔ جب پیاز کی رنگت بھوری ہو جائے تو ادرک اور لہسن ڈال کر مزید دو منٹ تک فرائی کریں۔ اس کے بعد الائچی ،دار چینی، مرچ اور نمک ڈال کر ایک منٹ اور فرائی کر یں۔ اس دو ران چمچ برابر چلاتی رہیں۔ کھٹی کریم کو کانٹے کی مدد سے پھینٹیں یہاں تک کہ یہ اس کے دانے اور پھٹکیاں خیم ہو کر کریم بالکل ہمورا ہو جائے۔ پھینٹنے کے دوران آدھی یخنی ملا دیں۔اس آمیزے کو فرائی کیے پیاز وغیرہ میں ملا دیں اور گرم کر یں۔ جب ہلکا سا ابالا آجا ئے تو آنچ دھیمی کر دیں۔ بقیہ یخنی ملا کر ڈھانپ دیں اور دس منٹ تک پکنے دیں۔ اس کے بعد پسے ہوئے بادام چھڑک کر چمچ کی مدد سے اچھی طرح یکجان کر لیں اور چولہے سے اتار لیں ۔ مرغ پر ڈالنے کے لئے چٹنی تیار ہے۔ دودھ کر یں اور زعفران کے ریشوں کو دس پندرہ منٹ کے لئے اس میں ڈال دیں۔ ایک کم گہری اور چوڑی دیگچی میں تندروی چکن رکھ دیں۔ تیار کی ہوئی چٹنی کو اس پر انڈیل دیں ۔ چمچ کی مدد سے دبا کر چٹنی کا آمیزہ جس قدر نچوڑ اجاسکے نچوڑ لیں۔ ا سکے بعد زعفران ملا دودھ ریشوں سمیت اس پر چھڑک دیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں ۔ دیگچی کو ڈھانپ دیں جب شوربہ ابلنے لگے تو دس منٹ تک پکنے دیں۔ اس دوران گوشت کو ایک دو مرتبہ پلٹ دیں۔ دس منٹ تک ابالنے کے بعد اتار لیں۔ تندوری چکن مصالحہ تیار ہے۔ بھنے ہوئے باداموں سے سجا کر پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ