اُردو پوائنٹ پکوان

سموکڈ چکن


اجزاء: ایک عدد چکن ایک کلو گرام سے 1.5کلو گرام چینی 100گرام فائیو سپائس پاؤڈر حسب ضرورت سوئی سوس 60ملی لیٹر نمک حسب ضرورت پیاز، ادرک ، سیسم آئل حسب ضرورت ترکیب تیاری: چکن کو صاف کر کے دھوئیں اور برتن میں ڈال دیں۔ پکانے کی ترکیب : پین میں پانی ڈال کر ابا لیں، سوئی سوس، نمک ، فائیو سپائس پوڈر ، پیاز ادرک اور 30گرام چینی شامل کر دیں۔ درمیانہ درجہ کی آنچ پر پکائیں۔ یہاں تک کہ پین میں سوپ باقی نہ رہے ، چکن کو باہر نکال کر خشک کر لیں۔ جب یہ ٹھنڈا ہو جائے اس کو سیل کئے ہوئے یا نہ سیل کئے ہوئے روسٹر میں ڈال کر دھواں دیں۔ یہاں تک کہ چکن چاروں طرف سے گولڈن براؤن رنگ کا ہو جائے۔ پلیٹ میں منتقل کر دیں۔ برش سے تھوڑا سا سیسم آئل اس پر لگائیں۔ اورپیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ