اُردو پوائنٹ پکوان

سالٹی اسٹیم چکن


اشیاء: چکن آدھ کلو مکئی کا آٹا ایک چمچ سویا سوس آدھ بڑا چمچ چینی ایک چٹکی مونو سوڈیم آدھ چمچ نمک حسب ذائقہ چینی کھمبیں پانچ عدد ادرک چار چھوٹے ٹکڑے ترکیب: چکن کو کاٹ کر اس میں مکئی کا آٹا، سویا چٹنی، چینی، مونوسوڈیم اورنمک شامل کر دیں۔ کھنبیوں کو پانی میں بھگو کر نرم کر لیں۔ پھر انہیں چکن میں ملا کر ادرک کے ٹکڑے بھی شامل کر لیں۔ اور تیز آنچ پر دس منٹ تک بھاپ پر پکائیں۔ اسکے بعد گرم گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ