اُردو پوائنٹ پکوان

ایک چکن تین کھانے


اجزاء: چکن (پٹھا) 1.75کلو گرام بانسی کونپلیں 200گرام تازہ کھمبیں 50گرام سرکہ 50ملی لیٹر نمک 12.5گرام ایم ایس جی 15گرام فرائی کی ہوئی چینی دس گرام کترا ہوا ادرک پانچ گرام سوپ سٹاک 600ملی لیٹر( 200گرام صرف ہوتی ہے) گرین پیپر 200گرام پانی میں بھگوئی ہوئی خشک چینی کھمبیں 50گرام انڈے کی سفید ی دو عدد سوئی سوس 50ملی لیٹر چینی دس گرام کارن سٹارچ 30گرام پیاز کے لچھے پانچ گرام کٹی ہوئی پیاز 2.5گرام سوپ 850ملی لیٹر سیسم آئل 15ملی لیٹر چکن آئل 2.5ملی لیٹر ترکیب تیاری: چکن کو صاف کریں۔ سینے کا گوشت کاٹیں۔ اس کی کھال اتار یں اور کیوبز کاٹ لیں۔ باقی چکن ٹکڑوں میں کاٹیں ۔ بانسی کونپلیں اور پیپرز چھوٹی کیوبز میں کاٹیں۔ بقایا بانسی کونپلیں بڑی چوکور کاٹیں۔ کھمبوں کے ریشے نکال دیں اور ان کو بھگو دیں۔ چکن کے سینے کو سر کے، انڈوں کی سفیدی ، نمک اور ایم ایس جی کے آمیزے میں ملائیں۔اب اس پر کارن سٹارچ کالیپ کر دیں ۔ ایک طرف رکھ دیں۔ پکانے کی رکیب: تیز آگ پر پہلے سے گرم پین میں 50گرام چربی ڈالیں۔ جب گرم ہو جائے تو اس میں پیاز لچھے ، ادرک ، چوکور بانسی کونپلیں، کھمبیں چکن کے بڑے ٹکڑوں کے ساتھ ڈالیں۔ سٹر فرائی کر یں۔ اب اس میں سرکہ ، سوئی سوس ، نمک اور چینی ڈال کر اسے سیزن کر یں۔ دوبارہ سٹر کر یں اور اس میں سوپ شامل کر دیں۔ اچھی طرح مکس کر یں۔ پین کو ڈھک کر جوش دیں۔ اب آگ مدھم کر دیں۔ ابلنے دیں حتیٰ کہ نرم ہو جائے ، ایک طرف رکھ دیں۔ ایک دوسرا پین گرم کر یں۔ اس میں چربی ڈالیں جب گرم ہو جائے اس میں چکن کا سینہ ڈال کر اتنا فرائی کر یں کہ پک جائے۔ یہ مواد چھلنی میں ڈال کر تمام تیل نکال دیں۔ پین دوبارہ گرم کر یں۔ اس میں تھوڑی سی چربی ڈالیں۔ جب گرم ہو جائے اس میں ڈائس کی ہوئی بانسی کھمبیں اور گرین پیپرز (ہری گول مرچیں ) ڈال دیں۔ سٹر فرائی کر یں اور سرکہ ڈالیں۔ تب اس میں چکن کا سینہ نمک ، ایم ایس جی اور سوپ سٹاک ڈال دیں اور اتنا پکائیں کہ مصالحے کی مہک چکن کے گوشت میں رچ جائے۔ کارن سٹارچ سلیوشن کے ساتھ گاڑھا کر لیں۔ ایک سا سٹر کر یں۔ سیسم آئل چھڑک کر آگ پر سے ہٹا لیں۔ ”یہ سٹر فرائی کچن کیوبز ہیں“ تیار کئے ہوئے چکن پیس پین میں رکھیں۔ تیز آنچ پر پکائیں۔ جب یہ ابلنے لگے کارن سٹارچ سلیوشن کے ساتھ گاڑھا کر لیں۔ ”یہ براؤن سوس میں بریز کی ہوئی چکن سکوئرز میں۔“ اب چکن کا کلیجی پوٹا اور دل ٹکڑوں میں کاٹیں۔ سوپ سٹاک گرمکر کے ابا لیں۔ اسے سرکے، نمک اور ایم ایس جی سے سیزن کر یں۔ اور پھر پوٹا، کلیجی اور دل اس میں ڈال دیں۔ کھمبیں بھی شامل کر دیں۔ اسے پھر جوش دیں۔ جھاگ اتارتے جائیں، کاٹے ہوئے پیاز اور پگھلی ہوئی چربی اس پر چھڑ کیں۔ اور پیش کی جانے والی ڈش میں ڈال دیں۔ اس پر چکن آئل چھڑک کر پیش کر دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ