اُردو پوائنٹ پکوان

کریمی اسپائسی چکن روسٹ


چکن کو صاف کر کے نمک اور پیپریکا پاوٴڈر لگا کر رکھ دیں
پانی، پیاز، لہسن، ادرک، ہلدی پاوٴڈر، گرم مصالحہ پاوٴڈر، دھنیا پاوٴڈر، زیرہ
لال مرچ پاوٴڈر کو اکھٹا ملا کر گرائیڈ کر لیں
ایک پین میں آئل گرم کر کے گرائنڈ کیا مصالحہ شامل کریں اور بھون لیں
تیل الگ ہو جائے تو یخنی شامل کریں 5 منٹ اور بھون لیں
ایک پیالہ میں دہی اور کریم کو مکس کر کے اوپر والے مصالحے میں شامل کریں
ابال دلوائیں تھوڑا پکالیں
ایک ڈش میں چکن کو رکھیں اوپر والے مکسچر کو چکن کے اوپر اور اندر اچھی طرح ملیں
ایلومینیم فوائل سے کور کر کے گرم اوون میں 400% پر 20 منٹ بیک کر لیں
پھر اوون ہلکا کر کے 15 منٹ بیک کر لیں
پھر فوائل اتار کر باقی مصالحے لگائیں اور کورکیئے بغیر بیک کرلیں تاکہ براوٴن ہو جائے گرم سرو کریں ابلے چاولوں تندوری روٹی یا پر اٹھوں کے ساتھ

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ