اُردو پوائنٹ پکوان

لذیذ دھی چاٹ


اشیاء: سفید چنے ایک پاؤ آلو آدھا کلو گرام دہی ایک پاؤ چاٹ مصالحہ دو چمچ پکوڑیاں ایک پیکٹ نمک ایک چمچ پیاز ایک عدد سرخ مرچ چوتھائی چمچ میٹھا سوڈا ایک ٹی سپون ہری مرچ دو عدد ترکیب: آلو نرم ابال کر چھیل لیں اور پھر چنے نمک اور میٹھا سوڈا ڈال کر خوب نرم ابال لیں۔ پکوڑیوں کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر ہلا لیں ۔ اس کے بعد آلو باریک کاٹ لیں اور پھر آلو چنے اور پکوڑیوں پر نمک مرچ ،چاٹ مصالحہ، کٹی ہوئی پیاز اور ہری مرچ باریک کاٹ کر اور دہی پھینٹ کرملا دیں اور خوب اچھی طرح چمچ کی مدد سے ہلا ئیں ۔لیجئے ذائقے دار چاٹ تیا رہے۔ مزے سے تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ