اُردو پوائنٹ پکوان

فروٹ چاٹ


اجزاء: کیلے 8عدد سیب کلو انار کلو انگور 250گرام مالٹے 4عدد چنے 100گرام آلو 200گرام مٹر کے دانے 100گرام چینی 250گرام لیموں 4عدد پسی ہوئی مرچ 2چائے کے چمچ کھٹائی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ نمک،مرچ حسب ذائقہ طریقہ: مٹر،آلو ،اور چنے ابال لیں ۔پھر تمام آلوؤں اور پھلوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں ۔پھلوں کے چھلکے اتار الیں ۔ اب چینی کا شیرہ بنائیں اور اس میں نمک مرچ گرم مصالحہ لیموں کا رس دہی اور کھٹائی ڈال دیں اور کسی بڑے چمچے سے اس کو اچھی طرح ایک جان کریں ۔اب تمام پھل ،آلو ،مٹر ،اور چنے بھی اس میں ڈال دیں اور ہاتھوں سے اس طرح ملائیں پھلوں وغیرہ کا چورا نہ ہو ۔فر وٹ چاٹ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ