اُردو پوائنٹ پکوان

آلو چنے چاٹ


صبح کے وقت چنے صاف کر کے دھو لیں اور ان میں سوڈا ڈال کر انہیں پانی میں بھگو دیں ۔
 شام کو نمک ملا کر چنے ابلنے کے لئے رکھ دیں پانی چنوں میں اتنا رہے گا کہ اسی میں گل جائیں ۔
 چنے نرم ہو جائیں تو پتیلی چولہے سے اتار دیں ۔
 اب آلوؤں کو بھی ابال کر گلالیں اور ان کو چھلکا اتار کر آلوؤں کے ٹکڑے کاٹ لیں۔
ایک بڑی پلیٹ میں چھولے نکا ل لیں اور اسی میں آلو بھی ڈال دیں ۔
پیاز کے باریک لچھے کاٹ کر دھو لیں اور آلو چنوں میں ملا دیں ۔
ٹماٹر گول گول اور ہری مرچ باریک کاٹ کر اس میں شامل کر دیں ۔
اب سرخ مرچ اور پانی میں بھگوئی ہوئی املی بھی چنوں میں ڈال دیں اور اوپر سے لیموں نچوڑ دیں چٹ پٹے آلو چنے تیا رہیں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ