اُردو پوائنٹ پکوان

پین کیک


اشیاء: میدہ ایک پیالی چینی ایک چٹکی نمک ایک چٹکی انڈا ایک عدد دودھ یا پانی ایک پیالی آئل یا گھی چار سے چھ ٹیبل سپون ترکیب: میدے میں نمک ملا کر چھان لیں۔ دودھ، انڈہ شامل کر لیں اچھی طرح ملا لیں ۔مکسچر نہ زیادہ گاڑھا ہو نہ پتلا، اس میں چینی بھی ڈال دیں۔ فرائنگ پین کو آئل سے اچھی طرح چکنا کر کے ہلکی آنچ پر گرم کر یں۔ درمیانے سائز کی پیالی میں آمیزہ لے کر فرائنگ پین میں ڈالیں۔ ہینڈل پکڑ کر گھماتے رہیں تاکہ آمیزہ برابر آجائے۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب کناروں سے چھوڑنے لگے تو صاف برتن میں اتار دیں۔ اس کو شہد ، مختلف قسم کے جیم اور شیرے میں پکنے تازہ پھل کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ