اُردو پوائنٹ پکوان

مکئی کے پین کیک


اشیاء: خمیر ملا آٹا 1کپ انڈے کی سفیدی 1عدد سکمڈملک دوتہائی (پونے سے تھوڑا کم)کپ میٹھی مکئی ابلی ہوئی 200گرام تیل حسب ضرورت نمک اورسیاہ مرچ حسب ضرورت ٹماٹر کی چٹنی پیش کرنے کے لئے ترکیب: 1۔فوڈپروسیسر میں آٹا،انڈے کی سفیدی ،سکمڈ ملک اور آدھی مکئی ڈال کر پروسیس کریں ۔ 2۔جب نرم ہوجائے تو نمک اورسیاہ مرچ ڈال دیں اور بقایا مکئی بھی شامل کر کے ایک بار پھر پرسیس کریں خیال رہے کہ دوبارہ ڈالی گئی مکئی بالکل پیسٹ نہ بن جائے بلکہ اس کے خستہ ریشے برقرار رہیں ۔ 3۔فرائی پین میں تھوڑاساتیل گرم کر کے چمچ بھر کر مکئی کا آمیزہ ڈالیں جب ایک طرف سے پک جائے تو سائڈبدل دیں ۔ اس طرح سارے پین کیک بنا لیں ۔ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں ۔ غذائیت: توانائی 162کیلوریز چکنائی 0.89گرام جاذب چکنائی 0.14گرام کولیسٹرول 0.75ملی گرام فائبر 1.49گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ