اُردو پوائنٹ پکوان

کھجور اور اخروٹ کا کیک


اشیاء: خمیر مکس آٹا اڑھائی کپ گرم مسالہ 2چائے کے چمچ کھجوریں پونا کپ کتری ہوئی اخروٹ آدھا کپ کترے ہوئے سن فلاور آئل 4کھانے کے چمچ شکر/گڑ آدھا کپ سکمڈ ملک ایک چوتھائی کپ اخروٹ سجانے کیلئے ترکیب: 1۔اوون کوF ْ350 پر گرم کریں ۔ ڈبل روٹی کے ٹن میں بیکنگ پیپر لگاکر تیار کر لیں ۔ 2۔آٹے میں مسالہ مکس کر کے چھلنی میں چھان لیں اب اس میں کھجوریں اور اخروٹ مکس کر دیں ۔ 3۔آٹے کے آمیزے میں تیل ،گڑاور دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔اس طرح سارے اجزاء اچھی طرح مکس ہو جائیں گے۔اس آمیزے کو چمچ کی مدد سے ڈبل روٹی کے ٹن میں بھرتے جائیں چمچ کی مدد سے آمیزے کی سطح ہموار کر لیں اور اوپر سے اخروٹ چھڑک کر دبا دیں۔ 4۔کیک کو تقریباََ 40۔45منٹ بیک کریں جب سنہری براؤن ہو جائے تو نکال کر ٹھنڈا کر لیں تیز چاقو یا ڈبل روٹی کے سلائس بنا نے والی چھری سے سلائس بنا کر پیش کریں۔ غذائیت: توانائی 2654کیلوریز چکنائی 3.35گرام جاذب چکنائی 0.44گرام کولیسٹرول 0.13ملی گرام فائبر 0.86گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ