اُردو پوائنٹ پکوان

گاجر اور لیموں کا کیک


اشیاء: خمیر مکس آٹا پونے دو کپ مکس مسالہ پاؤڈر 2چائے کے چمچ شکر تقریباََ پونا کپ گاجریں 3عدد کدو کش کی ہوئیں کشمش ایک تہائی کپ سن فلارو آئل 5کھانے کے چمچ سنگترے کا جوس 5کھانے کے چمچ سکمڈملک 5کھانے کے چمچ انڈے کی سفیدی 2کھانے کے چمچ پنیر چوتھائی کپ لیموں کا چھلکا 1عدد باریک کتراہوا شہد 2کھانے کے چمچے ترکیب: 1۔اوون کو F ْ350 پر گرم کر لیں ۔7انچ کے گول کیک ٹن میں بیکنگ پنیر لگا کر تیل لگائیں ۔ 2۔آٹے اور مسالے کو ملا کر چھان لیں پھر اس میں چینی ،گاجریں اور کشمش ڈالیں ۔ تیل سنگترے کا رس اور دودھ ایک جگ میں مکس کریں پھر اسے آٹے کے آمیزے میں ڈال کر آٹے کو چمچ سے مکس کر تے جائیں انڈے کی سفیدی کو پھیٹ کر آٹے میں ملائیں ۔ 3۔سارے آمیزے کو چمچ کی مدد سے اچھی طرح ملائیں پھر کیک سانچے میں ڈال کر 40۔45منٹ تک بیک کریں جب سنہرا ہو جائے تو اوون سے نکال کر ٹھنڈا کر لیں ۔ 4۔ٹھنڈے کیک کو پلیٹ میں نکا لیں ۔ پنیر، شہد اور لیموں کے باریک کترے ہوئے چھلکے اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں ۔اس پیسٹ کو کیک پر ڈال کر پھیلا دیں اور چاقو کی مدد سے پیسٹ پر لہریں بنائیں ۔ غذائیت: توانائی 2182کیلوریز چکنائی 61.79گرام جاذب چکنائی 8.37گرام کولیسٹرول 3.25ملی گرام فائبر 26.65گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ