اُردو پوائنٹ پکوان

فروٹ سلاد کیک


اشیاء: خشک پھل (خوبانی سیب پونا کپ کترے ہوئے آلو بخارے انگور) گرم چائے 1کپ خمیر مکس آٹا 2کپ جائفل پاؤڈر 1چائے کا چمچ شکر /گڑ 4کھانے کے چمچ سن فلاور آئل 3کھانے کے چمچ سکمڈ ملک 3کھانے کے چمچ شکر چھڑ کنے کیلئے ترکیب: 1۔خشک پھلوں کو چائے میں بھگو دیں ۔اور رات پھر بھیگا رہنے دیں ۔ چھلنی کی مدد سے چائے اور پھلوں کو الگ کر لیں ۔ 2۔اوون کوF ْ350 پر گرم کر یں ۔ 7انچ راؤنڈ کیک کے سانچے میں بیکنگ پیپر لگائیں ۔ 3۔پیالے میں آٹا جائفل اور گڑ مکس کریں اس میں تیل اور دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ساتھ ہی چائے اور خشک پھل بھی ملالیں ۔ 4۔سارے آمیزے کو کیک ٹن میں بھر کر سطح ہموار کر دیں اوپر سے شکر چھڑ ک دیں ۔تقریباََ 50 سے55منٹ تک بیک کریں ۔نکال کر ٹھنڈا کریں اور کاٹ کر پیش کریں ۔ غذائیت: توانائی 1615کیلوریز چکنائی 39.93گرام جاذب چکنائی 5.22گرام کولیسٹرول 0.9ملی گرام فائبر 31.12گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ