اُردو پوائنٹ پکوان

فروزن موچا چیز کیک


اشیاء: زوی بیک ٹوسٹ 24پیس شوگر دو ٹیبل سپون انڈوں کی زردیاں تین عدد چینی 4/3کپ انسٹنٹ کافی پاؤڈر ایک ٹیبل سپون پھینٹی ہوئی کریم ایک کپ مکھن 3/1کپ کریم چیز 8اونس سیمی سویٹ چاکلیٹ 1اونس انڈوں کی سفیدیاں تین عدد ترکیب: ایک چھوٹے پیالے میں زوی بیک کر مبز، دوٹیبل سپون، چینی اور مکھن ملا دیں۔ 9انچ کے سپرنگ فارم پین میں جس کے کنارے اوپر اٹھے ہوئے ہوں میں دبائیں۔ ریفریجریٹ کر یں۔ ایک بڑے پیالے میں انڈوں کی زردیاں پھینٹیں اور ان کے ساتھ ہی کریم چیز اور 4/3کپ چینی۔ گریٹ کیا ہوا چاکلیٹ اور کافی پاؤڈر بھی اس میں ڈال دیں۔ اس آمیزے کو ایک طرف رکھ دیں۔ ایک درمیانے سائز کے پیالے میں انڈوں کی سفیدیاں پھینٹیں۔ ایک چھوٹے پیالے میں کریم کو اتنا پھینٹیں کہ ابھر آئے۔ انڈوں کو پھینٹی ہوئی سفیدیاں اور پھینٹی ہوئی کریم کو کریم چیز مکسچر میں ملا دیں۔ چمچ سے کرمب لائنڈ پین میں ڈالیں۔ کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھانپ دیں۔ فریزر میں رکھ دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ