اُردو پوائنٹ پکوان

چاکلیٹ پستہ کیک


ایک بڑے سوس پین میں چاکلیٹ اور مکھن کو ہلکی آنچ پر پگھلا ئیں
اور پھر کچھ دیر تک ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔
 اب ایک برتن میں انڈے اور چینی کو اکٹھا پھینٹیں یہاں تک کہ ایک پیلا سا جھاگ نما آمیزہ تیار ہو جائے۔
 اس کے بعد بیکنگ پاوٴڈر کو میدہ میں ملائیں اور پگھلی ہوئی چاکلیٹ کو انڈے اور چینی کے آمیزے میں ملا دیں۔
 اب ان تمام اجزا کو اچھی طرح مگر احتیاط کے ساتھ مکس کر لیں۔ اب ایک چھوٹے پیندے والے ٹن کے برتن پر برش کی مدد سے مکھن لگائیں
اور اس کے اوپر پستے کی ایک تہہ لگا کر پیندے پر پھیلا دیں اور کیک کو 200 ڈگری سینٹی گریڈ پر 25 منٹ تک بیک کریں۔
 خیال رہے کہ ایک درمیان سے نرم رہے۔ کریم کی مدد سے کیک کو سجا ئیں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ