اُردو پوائنٹ پکوان

چاکلیٹ پیسٹری


اشیاء: گندم کا آٹا 75گرام مکھن 75گرام کریم 200گرام چینی(پسی ہوئی ) تین چمچ تازہ انگور ، آلیچیاں حسب ذائقہ کوکو دو چمچ آئسنگ شوگر 30گرام ونیلا ایسنس ایک چمچ مکس فروٹ کے ٹکڑے دو کپ ترکیب: آٹے اور کوکو اچھی طرح مکس کر یں۔ اب اس میں مکھن اور آئسنگ شوگر ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اب ونیلا ایسنس ملائیں اور سانچوں میں ہلکا ہلکا گھی لگا کر یہ مادہ اس میں ڈال کر 350گرام فارن ہائیٹ پر پچیس سے تین منٹ کیلئے اوون میں رکھ دیں ۔ تیار ہونے پر نکال لیں اور ٹھنڈا کر یں۔ کریم اور چینی کو اچھی طرح مکس کر یں ۔ پیسٹریوں کو سانچوں سے نکال کر ان پر فروٹ کے ٹکڑے سجا ئیں اور کریم اور چینی کے آمیزے کو پیسٹرویوں پر پھیلائیں۔ آخر میں انگور اور آلیچی سے پیسٹروں کو سجا لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ