اُردو پوائنٹ پکوان

چاکلیٹ فراسٹنگ کیک


اشیاء: کریم ایک کپ انڈے چھ عدد بیکنگ پاؤڈر ایک چمچ آئسنگ شوبر 300گرام اورنج ایسنس چند قطرے چینی(پسی ہوئی ) تین چوتھائی کپ میدہ ایک کپ چاکلیٹ ایک کپ مکھن ایک بڑا چمچ ترکیب: کریم میں چینی مکس کر یں۔ پھر انڈے ڈال کر پھینٹیں ۔ اب تھوڑا تھوڑا میدہ ڈالتی جائیں اور مکس کر تی جائیں ۔ اب بیکنگ پاؤڈر اور آدھا کپ چاکلیٹ ملائیں اور یکجان کر لیں۔ سانچے میں ڈال کر اوون میں رکھ دیں ۔ ساتھ ساتھ چیک کرتی رہیں جب کیک تیار ہو جائے تو نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔ آدھا کپ چاکلیٹ میں آئسنگ شوگر کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب مکھن اورنج ایسنس اور تھوڑ اسا پانی اس میں ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کر یں۔ تیز چھری کے ساتھ کیک کو سینڈوچ کی شکل میں کاٹ لیں اور نچلے حصے پر چاکلیٹ والے مرکب کی مقدار کو پھیلائیں اور کیک کا باقی حصہ اوپر رکھ کر آہستہ سے دبائیں اور باقی تیار کر دہ مرکب کو کیک کے اوپری حصے پر پھیلا دیں۔ لیجئے چاکلیٹ فراسٹنگ کیک تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ