اُردو پوائنٹ پکوان

چٹ پٹا پنیر کیک


اجزاء: مٹر کے دانے ایک کپ پھول گوبھی کے پھول چار عدد (بڑے) گاجر ایک عدد(درمیانہ سائز کی) پنیر (چھوٹی چھوٹی کٹی ہوئی) ایک کپ نمک 3/4چائے کا چمچ تازہ پسی ہوئی کالی مرچ ذائقہ کے لئے تازہ ہرے دھنیے کے پتے ایک چائے کا چمچ ٹماٹر ایک عدد(بڑا) وائٹ سوس بنانے کے لئے: مٹر کے دانوں کو بوائل کر یں اور اُن کا رُخ تبدیل کرتے رہیں۔ پھر گوبھی اور گاجر کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں۔ وائٹ سوس: دودھ اور آٹے کو اُبالیں ۔ اس دوران چمچ سے اچھی طرح ہلائیں تاکہ وہ بالکل ایک سے ہو جائیں ۔ پھر اس میں مٹر ،پھول گوبھی ،گاجر، نمک اور کالی مرچ ملائیں۔ ڈھکن دے کر اس وقت تک پکاتے رہیں جب تک کہ یہ گاڑھا نہ ہو جائے۔ پنیر ڈالیں اور چولہے سے ہٹا لیں۔ ایک بیکنگ ڈش پر تھوڑا ساتیل لگائیں اور اس میں سبزیوں کا آمیزہ اُنڈیل دیں۔ پھر اس کو پہلے سے گرم کر دہ اوون میں 200سینٹی گریڈیا 400فارن ھائیٹ پر 15سے 20منٹ تک بیک کر یں۔ بعد میں دھنیے کے پتوں اور کٹے ہوئے ٹماٹر کے ساتھ سجا کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ