اُردو پوائنٹ پکوان

بٹر کیک


اشیاء: مکھن ایک کپ پھینٹنے ہوئے انڈے چار عدد بیکنگ پاؤڈر ایک چمچ آئسنگ شوگر 350گرام سفوف چینی ایک کپ میدہ ڈیڑھ کپ چاکلیٹ دو کپ ونیلا ایسنس چند قطرے ترکیب: پسی ہوئی چینی اور پون کپ مکھن کو اچھی طرح ملائیں ۔ پھر انڈوں کو ان میں شامل کر کے اچھی طرح پھینٹیں ۔ اب اس میں آدھا کپ چاکلیٹ اچھی طرح ملائیں ۔ اس میں میدہ بیکنگ پاؤڈر ملا کر یکجان کر لیں۔ اب اسے سانچے میں ڈال کر اوون میں رکھ دیں ۔ پکنے پر اسے نکال لیں اور ٹھنڈا کر یں۔ کیک کو تین برابر حصوں میں کاٹ لیں اور دو حصوں پر چاکلیٹ کی تہہ جما ئیں اور تیسرے حصے کو ان کے اوپرر کھ دیں۔ اب کیک کی اوپر سطع پر سرنج کے ذریعے آئسنگ شوگر باقی ماندہ جاکلیٹ اور ونیلا ائسنس بھر کو حسب پسند ڈایزئن بنائیں۔ کیک کے سائیڈوں پر بھی چاکلیٹ کی ہلکی ہلکی تہہ جمائی جاسکتی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ