اُردو پوائنٹ پکوان

بادام کیک


اشیاء: آٹا( چھٹا ہوا) آدھا کلو انڈے آٹھ عدد بادام 200گرام شکر حسب ضرورت ونیلا شوگر حسب ذائقہ ترکیب: انڈوں کی سفیدی اور زردی علیحدہ علیحدہ کر لیں۔ ونیلا شوگر اور انڈوں کی زردی کو باہم یکجان کر یں ۔حتیٰ کہ انڈوں کی زردی اپنے حجم سے تین گنا ہو جائے۔ انڈوں کی سفیدی الگ سے پھینٹیں۔ اچھی طرح پھینٹنے کے بعد اسے زردی کے آمیزے میں ملا کر پھینٹیں ۔ اب اس میں آٹا اور بادام کی گریاں باریک کتری ہوئی ملا کر اچھی طرح مکس کر یں۔ اب سانچے میں تھوڑا تھوڑا گھی چاروں طرف لگا لیں اور اوون میں رکھ دیں ۔ بادام کیک تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ