اُردو پوائنٹ پکوان

سبزیوں کا پین کیک


اشیاء: ہری پیاز(باریک کٹی ) دو ٹیبل سپون گاجر(باریک کش کی ہوئی ) دو ٹیبل سپون بندگوبھی (باریک کٹی ہوئی) دو ٹیبل سپون سرکہ ایک ٹیبل سپون سویا سوس دو ٹیبل سپون نمک حسب ذائقہ سفید مرچ حسب پسند کارن فلور ایک ٹیبل سپون میدہ ایک پیالی پانی یا یخنی ایک پیالی انڈہ ایک عدد تیل (تلنے کے لئے) ضرورت کے مطابق ترکیب: میدے میں سبزیوں کے علاوہ تمام اجزاء ملا کر پھینٹ لیں۔ جب پیسٹ تیار ہو جائے تو اس میں سبزیاں شامل کر دیں۔ نان اسٹک توے یا فرائنگ پین میں آئل ڈال کر اپنی مرضی کے مطابق بنا لیں ۔ ہلکا سنہری ہو جانے پر پلٹ دیں۔ تیار ہو جائے تو اس کو آدھا کاٹ لیں۔ نوٹ: (آمیزہ پہلے سے بھی تیار کیا جا سکتا ہے)
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ