اُردو پوائنٹ پکوان

خوبانی کی پڈنگ


اشیاء: خشک خوبانی ایک پیالی انڈے دو عدد دودھ ایک پیالی کیک کے ٹکڑے آدھی پیالی چینی کھانے کے پانچ چمچے کریم آدھی پیالی ونیلا ایسنس دو قطرے ترکیب: رات کو دو پیالی پانی میں خوبانیاں بھگو دیجئے۔ صبح تک پھول جائیں گی۔ انہیں پانی سے نکال کر گٹھلیاں علیحدہ کر لیجئے۔انڈے توڑ کر کسی برتن میں ڈالیے اور ان میں دودھ اور تین چمچے چینی شامل کرکے پھینٹ لیجئے۔ کیک کے ٹکڑے ملا کر مزید پھینٹ کر رکھ لیجئے۔پڈنگ کے سانچے میں ایک چمچہ چینی ڈال کر گرم کیجئے۔جب چینی پگھل کر براؤن ہو جائے تو سانچے کو آگ سے اُتار کر ہلائیے تاکہ پینڈے میں چینی یکساں طور پر لگ جائے۔ اب اس میں خوبانیاں اور انڈوں کا آمیزہ ڈال دیجئے۔سانچے کا منہ بند کر دیجئے۔ ایک چوڑے منہ والی پتیلی میں اتنا پانی ڈالیے کہ سانچے کا برتن آدھا پانی کے اندر اور آدھا پانی کے باہر رہے۔ پتیلی کا ڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے۔ آدھ گھنٹے بعد سانچے کا منہ گھول کر سلائی یا تنکا ڈال کر دیکھئے۔ تنکا یا سلائی صاف باہر آجائے تو پڈنگ تیار ہے۔ ورنہ مزید پکائیے۔جم جائے تو اتار کر ٹھنڈی ہونے دیجئے۔کریم، ایک چمچہ چینی اور ایسنس ملا کر خوب پھینٹ لیجئے اور پھر پڈنگ پر ڈال دیجئے۔ خوبانی کی لذیذ پڈنگ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ