اُردو پوائنٹ پکوان

کیلے ، میپل اور لیموں کے پین کیک


اشیاء: میدہ ایک کپ انڈے کی سفیدی ایک عدد سکمڈملک ایک کپ ٹھنڈا پانی چوتھائی حصہ کپ سن فلاور تیل تلنے کیلئے حسب ضرورت کیلے 4عدد سلائس کئے ہوئے میپل سیرپ 3کھانے کے چمچ لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ لیموں کے چھلکے سجانے کیلئے ترکیب: 1۔آٹا، انڈے کی سفیدی، دودھ اور پانی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اتنا کے تمام اجزاء یکجان ہو جائیں اور آمیزے کی شکل پتلی پیسٹ یا لئی جیسی ہو جائے اگر سخت ہو تو مزید ٹھنڈا پا نی استعمال کر لیں ۔ 2۔نان سٹک فرائی پین میں چند قطرے تیل گرا کر پورے پیندے پر پھیلا لیں ۔اب آمیزے کو فرائی پین میں اتنی مقدار میں ڈالیں کہ پیندے پر پتلی سی تہہ بن جائے۔ 3۔آمیزے کو پکائیں ایک طرف سے پک جائے تو سائڈ بدل لیں ۔اسی طرح سارے آمیزے کے پین کیک بنا لیں ۔ 4۔پین کیک کی فلنگ بنانے کے لئے لیموں کا رس میپل سیرپ اور کیلے کے سلائس ایک پین میں ڈال کر ایک منٹ پکائیں آمیزے کو چمچ بھر کر پین کیک پر ڈالیں اور پھر چار تہہ میں فولڈ کر لیں لیموں کے چھلکوں سے سجائیں ۔دہی اور پنیر کے ساتھ پیش کریں ۔ غذائیت: توانائی 282کیلوریز چکنائی 2.79گرام جاذب چکنائی 0.47گرام کولیسٹرول 1.25ملی گرام فائبر 2.12گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ