اُردو پوائنٹ پکوان

کلیجی کے پین کیک


اشیاء: مرغ کی کلیجی 20عدد(چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں) ہری پیاز ایک عدد پنیر پیالی(باریک کا ٹ لیں) نمک دو چٹکی کالی مرچ دو چٹکی مکھن دو چائے کے چمچے میدہ دو پیالی دودھ پیالی تیل دو چمچے ترکیب: مکھن گرم کر کے کلیجی ڈال دیں۔ اس میں تھوڑا پانی، ہری پیاز، نمک اور مرچ ملائیں۔ پانی خشک ہو جائے تو اتار کر پنیر ملا دیں۔ میدے میں دودھ ڈال کر خوب پھینٹیں۔ پھینٹتے ہوئے پانی کا چھینٹا دیتے جائیں۔ فرائنگ پین کو چکنا کر یں۔ اس میں تھوڑا سا آمیزہ ڈال کر ہلائیں۔ ہلکی آنچ پر رکھیں اور ایک طرف سے ہی پکائیں۔ چھوٹی روٹی کی طرح بنا کر اتار لیں۔ تمام کیک اسی طرح بنائیں اب ان کے اندر کلیجی کا قیمہ رکھ کر ان کو رول کر دیں۔ پھر دوبارہ توے یا فرائنگ پین میں ڈال کر گرم کر یں، اور گرم گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ