اُردو پوائنٹ پکوان

کیلے کی پڈنگ


اشیاء: دودھ لیٹر انڈے دو عدد کیلے بڑے چار عدد چینی 75گرام ترکیب: انڈوں کی سفیدی الگ اور زردی الگ کر کے ان کو خوب پھینٹئے۔جب سفیدی بالکل جھاگ کی طرح بن جائے تو اس میں چینی ڈال دیجئے۔ اور سفیدی اور زردی دونوں ملا کر خوب پھینٹئے۔ دودھ کو دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اورہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ جب دودھ آدھا رہ جائے تو اتار لیجئے اور انڈوں والی ڈ ش میں ڈال کر چمچے سے خوب پھینٹئے۔کیلئے چھیل کر ان کے گول گول قتلے کاٹ لیجئے اور پڈنگ کی ڈش یا سانچے میں پھیلا کر رکھ دیجئے۔ انڈوں اور دودھ والا آمیزہ ان کے اوپر ڈال کر چمچے سے اچھی طرح ہلا دیجئے۔ اب ایک کھلے منہ کی دیگچی لے کر اس میں پانی ڈالیے اور اس میں پڈنگ والی ڈش یا سانچہ اس طرح رکھئے کہ نصف پانی کے اندر اورنصف پانی سے باہر ہو۔ پانی والی دیگچی کا ڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے۔ اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے دیگچی کے ڈھکنے پر بھی آگ کے کچھ کوئلے رکھ دیجئے۔ دس منٹ بعد ڈھکنا کھول کر دیکھ لیجئے۔ پڈنگ جم گئی ہوتو اتار لیجئے نہ جمی ہو تو ڈھکنا دوبارہ بند کر کے پکنے دیجئے۔ جب جم جائے تو اتار لیجئے اور ٹھنڈی ہو جانے پر تناول فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ