اُردو پوائنٹ پکوان

بریڈ پڈنگ


اشیاء: ڈبل روٹی بڑی ایک عدد دودھ لیٹر گھی یا مکھن 50لیٹر انڈے دو عدد چینی حسب پسند ترکیب: ڈبل روٹی کے موٹے موٹے توس کاٹ کر ان کے کنارے نہایت صفائی کے ساتھ الگ کر دیجئے۔ انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ الگ برتن میں پھینٹئے۔ جب انڈے کی سفیدی جھاگ کی طرح بن جائے تو اس میں زردی بھی ملا لیجئے اور خوب پھینٹئے۔ ایک ڈش میں چاروں طرف گھی یا مکھن لگائیے اور ڈبل روٹی کے توس اس میں بچھا دیجئے۔ دودھ میں چینی ملا کر ذرا گاڑھا پکا لیجئے اور ذرا ٹھنڈا ہونے پر اس کو ڈبل روٹی کے توسوں پر اس طرح ڈال دیجئے کہ توس چھپ جائیں۔ اب انڈے بھی ڈال دیجئے اور ڈش کو ڈھانپ دیجئے اب ایک کھلے منہ کی دیگچی لے کر اس میں پانی ڈالیے اور پڈنگ والی ڈش پانی میں اس طور سے رکھ دیجئے کہ پڈنگ والی ڈش آدمی پانی کے اندر اور آدھی پانی کے باہر ہو۔ پانی والی دیگچی کا ڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے۔ ہلکی آگ پر پکانے کے دس منٹ بعد ڈھکنا کھول کر دیکھ لیجئے پڈنگ جم گئی ہو تو اتار لیجئے۔ اگر ابھی نہ جمی ہو تو ڈھکنا دوبارہ بند کر کے پکنے دیجئے اور جب جم جائے تو اتار لیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ