اُردو پوائنٹ پکوان

ڈبل روٹی کی پڈنگ


اشیاء: ڈبل روٹی پونڈ ایک عدد دودھ 250لیٹر انڈے دو عدد کسٹرڈ پاؤڈر کھانے والے دو چمچے گھی 50لیٹر یا حسب ضرورت چینی حسب پسند ترکیب: ڈبل روٹی کے توس گھی میں تل کر نکال لیجئے اور ایک ڈش میں ڈال کر ان پر تھوڑا سا اُبلا ہوا دودھ چھڑک دیجئے تاکہ نرم ہو جائیں۔ باقی دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب تین چوتھائی رہ جائے تو چینی ڈال دیجئے اور پکنے دیجئے۔تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ پاؤڈر حل کیجئے اور اسے دیگچی میں ڈال کر خوب اچھی طرح چمچہ چلائیے۔ جب دودھ اور کسٹرڈ یک جان ہو جائیں اور کسٹرڈ ذرا گاڑھا ہوجائے تو انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ الگ پھینٹ کر کسٹرڈ والے دودھ میں ڈال دیجئے۔ جب کسٹرڈ ذرا گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے اور اسے ڈبل روٹی کے توسوں کے اوپر اس طرح الٹ دیجئے کہ سارے توس کسٹرڈ میں چھپ جائیں۔ ٹھنڈا ہونے پر تناول فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ