اُردو پوائنٹ پکوان

پی نٹ بٹر چکن برگر


اشیاء: مکھن ایک کپ سفید مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ مونگ پھلی ایک کپ(صاف کر کے بھنی ہوئی) گرائنڈر میں مکھن ، سفید مرچ پاؤڈر اور مونگ پھلی ڈال کر مکس کر یں پی نٹ بٹر تیار ہے۔ نواڈلز کباب کے لیے: انسٹنٹ نوڈلز ایک پیکٹ مرغی کا قیمہ(ابلاہوا) کپ انڈے(پھینٹ لیں) تین عدد ہری پیاز(باریک کٹی ہوئی) دو عدد آلو(کدوکش کیا ہوا) ایک عدد نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ تیل فرائی کرنے کے لیے: نوڈلز تیار کرلیں اور اس میں مرغی کا قیمہ ، انڈے، ہری پیاز، آلو، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور مکسچر تیار کرلیں۔ اب اس مکسچر کے کباب تل لیں(کبابوں کا سائز بن کے برابر ہونا چاہیے) مرغی (بون لیس) 2کپ سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ چلی سوس دو کھانے کے چمچے نمک حسب ذائقہ چائنیز نمک ایک چٹکی ٹماٹر کیچپ ایک کپ سلاد کا پتہ ٹماٹر، پیاز (سلائس کر لیں) تیل فرائنگ کے لئے بن دو عدد ترکیب: مرغی کے گوشت پر سویا سوس، چلی سوس، نمک اور چائنیز نمک لگا کر 20-25منٹ تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں اس کے بعد ایک کڑاہی میں تھوڑا سا تیل گرم کر یں اور میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کے ٹکڑوں کو اس میں ڈال کر دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہونے تک ہلکی آنچ پر فرائی کر یں۔ بن سینک لیں۔ اب بن کے اندر والے حصوں پر تیار کیا ہوا پی نٹ بٹر لگا کر پہلے مرغی کے ٹکڑے پھیلا دیں۔ پھر کباب رکھیں پھر سلاد پھیلا دیں۔ اب اس پر کیچپ پھیلا دیں اور بن کے دوسرے حصے اوپر رکھ دیں۔ سرو کر نے کے لئے پلیٹ میں بن سجائیں بن کی اوپری سطح پر پگھلا ہوا مکھن ہلکا سا کوٹ کر دیں۔ فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ