اُردو پوائنٹ پکوان

روٹ


چینی اور کوکنگ آئل کو گہرے پیالے میں ڈال کر الیکٹرک بیٹر کی مدد سے اتنی دیر پھینٹیں کہ وہ کریم کی شکل میں آجائے۔
سوجی کو چھان کر رکھ لیں ،خشخاش کو اچھی طرح صاف کرکے دھو کر خشک کر لیں ۔
بادام پستوں کو موٹا موٹا کوٹ لیں ،جائفل اور زعفران کو پیس کر گرم دودھ میں ملالیں۔
انڈوں کو بیٹر کی مدد سے ہلکا سا پھینٹیں اور اس میں پسی ہوئی الائچی ملا لیں۔
چینی اور کوکنگ آئل والے مکسچر میں پھینٹے ہوئے انڈوں کو ڈال کر ملائیں اور اس میں تھوڑی تھوڑی سوجی اور بادام پستے ڈال کر ملا لیں ۔
آخر میں اس میں جائفل اور زعفران ملا ہوا دودھ ڈال کر ملالیں۔
اس مکسچر کو بیکنگ پین میں چھوٹی چھوٹی پوریوں کی طرح تھوڑے تھوڑے فاصلے سے ڈال دیں۔
اوون کو180Cپر پندرہ سے بیس منٹ پہلے گرم کرلیں اور بیکنگ پین کو اس میں رکھتے ہوئے اوپر سے خشخاش اور تھوڑے سے بادام پستے چھڑک دیں۔ہلکا سا ہاتھ سے دبا کر اوون میں رکھ دیں ،بیس سے پچیس منٹ تک یا سنہراہونے تک بیک کرلیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ