اُردو پوائنٹ پکوان

نان خطائی


اجزاء: میدہ(چھان لیں) ایک پیالی سوجی (چھان لیں) ایک پیالی بیکنگ پاؤڈر(چھان لیں) آدھا چمچ پسی ہوئی چینی ایک پیالی مکھن(پھینٹ لیں) ایک پیالی چھوٹی الائچی (پیس لیں) ایک کھانے کا چمچ ترکیب: میدہ، سوجی اور بیکنگ پاؤڈر مکس کر یں۔ چینی اور مکھن کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔ میدے کے آمیزے کو چینی کے آمیزے میں ملا کر اچھی طرح گرائنڈ کر یں۔ آمیزے کے 24حصے بنا لیں۔ بیکنگ ٹرے کو چکنا کر یں اور نان خطائیاں ٹرے میں رکھیں۔ ہر نان خطائی کے درمیان فاصلہ رکھیں۔ تاکہ ایک دوسرے سے نہ جڑیں۔ پسی ہوئی الائچی چھڑکیں اور پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 375درجہ حرارت پر 15منٹ کے لئے بیک کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ