اُردو پوائنٹ پکوان

افغانی بسکٹ


اشیاء: مکھن 185گرام پسی شکر 3/1کپ میدہ کپ کوکو ایک ٹیبل سپون پسا کھو پرا کپ کارن فلیکس (ہلکے کچلے ہوئے) دو کپ چاکلیٹ(پھلی ہوئی) 100گرام ترکیب: مکھن اور شکر برتن میں ڈال کر الیکٹرک مکسر سے پھینٹیں یہاں تک کہ ہلکی ہو جائے۔ میدہ اور کوکو کو درج بالا چیزوں میں اچھی طرح ملا لیں اور پھینٹ لیں۔ آمیزے کو نسبتاًبڑے برتن میں منتقل کر کے اس میں کھوپرا اور کارن فلیکس ملا دیں۔ چمچے سے تمام چیزوں کو اچھی طرح ملا لیں۔ اوون ٹرے کو چکنا کر کے پانچ سنٹی میٹر کے فاصلے سے ایک چمچہ بھر کے آمیزہ رکھتے جائیں۔ تقریباً25 بسکٹ بنیں گے۔ ہتھیلی سے اس کو شیپ دیں۔ اوون میں ہلکی درمیانی انچ پر 18منٹ بیک کر یں۔ وائرریک پر تھوڑی دیر ٹھنڈاہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ پگھلی چاکلیٹ بسکٹوں پر پھیلا دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ