اُردو پوائنٹ پکوان

تکہ بریانی


ایک برتن میں گوشت ڈال دیں ۔
اب اس میں نمک، دہی، کریم، کٹی ہوئی کالی مرچیں ،زیرہ، سرخ مرچ ،الائچی ،اور لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں ۔
تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کرلیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔
فرائی پان میں تیل گرم کرکے اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں ۔
جب ٹماٹر نرم ہوجائیں تو اس میں چکن ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں ۔
ایک علیٰحدہ برتن میں مکھن گرم کرکے اس میں پسی ہوئی ہری مرچیں ،نمک اور چاول ڈال دیں اور پانچ منٹ کے لیے فرائی کریں ۔بعدازاں پانچ ڈال کر ڈھک دیں ،یہاں تک کہ چاول اچھی طرح اُبل جائیں ۔
اب اس میں گوشت ڈال دیں ۔
اوپر سے پودینہ ،کیوڑہ اور زردے کا رنگ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
 آخر میں کوئلے سے دم دیں ۔
مزیدار ملائی تکہ بریانی تیار ہے ۔رائتے کے ساتھ پیش کریں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ