اُردو پوائنٹ پکوان

دم بیف بریانی


نمک، پیاز اور ادرک کو پیس کر گوشت کے ٹکڑوں پر لگاکر دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں
زیرہ کالی مرچ، پودینہ، ہری مرچیں اور بڑی الائچی پیس کر دہی کی آدھی مقدار میں ملائیں اور گوشت کے ٹکڑوں پر لگادیں
دیگچی کی تہہ میں لونگ کے اوپر آدھی مقدار گھی گرم کرکے ڈالیں اور گوشت کی بوٹیاں ڈال دیں
پھر گوشت کو اچھی طرح بھون لیں
چاول دھوکر بقیہ دہی لگائیں اور گوشت کے اوپر پھیلا دیں
دیگچی کا منہ آٹے سے بند کردیں اور نیچے لکڑیوں کی آنچ جلادیں
جب گھی کی آواز آنے لگے تو سمجھ لیں کہ دہی خشک ہوچکا ہے
نیچے آگ کم کردیں اور انگاروں پر دَم دیں
دیگچی کا ڈھکن کھولیں اور بقیہ گھی گرم کرکے ڈال دیں اور دوبارہ بند کرکے اوپر انگارے رکھ دیں
جب بھاپ باہر آنے لگے تو بریانی تیار ہے
رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ