اُردو پوائنٹ پکوان

چٹپٹی کراچی بریانی


دیگچی میں گھی گرم کے کے پیازڈال کر فرائی کریں
سنہری ہو جائے تو گوشت ‘دہی ‘ ٹماٹر‘ لال مرچ پاوٴڈر‘ لونگیں ‘ سیاہ مر چیں‘ بڑی الائچی‘ دارچینی‘جائفل جاوتری پاوٴڈر‘ زیرہ‘سبز الائچی‘ادرک ‘ لہسن پیسٹ‘ہلدی پاوٴڈر‘دھنیا پاوٴڈر‘ہری مرچ پیسٹ‘ آلوبخارے اور نمک ڈال کر بھون لیں
گوشت گلانے کے لیے حسبِ ضرورت پانی ڈال دیں
دوسری دیگچی میں چاول ‘ 2کھانے کے چمچے نمک ڈال کر 1کنی رکھ کر اُبال لیں
چاولوں کو چھلنی میں چھان کر ٹھنڈے پانی سے نکال لیں
دوسری دیگچی کو ہلکا سا چکناکر کے پہلے آدھے گوشت کی تہہ لگائیں
اس کے اوپر آدھے چاولوں کو پھیلا کر ڈالیں اور زرد رنگ اور کیوڑہ ڈال کر پردینے کے پتے اور ہرا دھنیا ڈالیں
1 دفعہ پھر اس عمل کو دہرائیں
15-20 منٹ دم پر رکھ دیں
سرونگ ڈش میں نکال کر سلاد کے ساتھ سرو کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ