اُردو پوائنٹ پکوان

چک پیٹا بریانی


ضروری اشیاء: کابلی چنے 1پاؤ (نمک اور میٹھا سوڈا ال کر ابال لیں) چاول 3پاؤ (نمک ڈال کر ابال کر رکھیں) سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ نمک حسبِ ذائقہ ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ کالی مرچ 15عدد (موٹی موٹی کوٹ لیں) الائچی (دانے نکال لیں) 3عدد ٹماٹر 4عدد (چھلکا اتار کر باریک کاٹ لیں) دہی (پھینٹ لیں) 1پاؤ ادرک(باریک کاٹ لیں) 1چھوٹا ٹکڑا لہسن (پیس لیں) آدھی گٹھی زردے کا رنگ 1چٹکی تیل کپ کریم 5کھانے کے چمچے (اگر بازار کی نہ ہو تو گھر کی ملائی بھی ڈال سکتے ہیں) پیاز (بڑے سائز کی) 1عدد (باریک کاٹ کر فرائی کرلیں) ترکیب: ایک فرائی پین میں تیل گرم کرکے لہسن فرائی کریں، اس کے بعد چنے ڈال کر خوب مکس کریں۔ سرخ مرچ، ہلدی، ٹماٹر ڈال کربھونیں۔ بھوننے کے بعد دہی ڈال کر بھونیں۔ نمک، الائچی اور ادرک ڈال دیں اور چولہا بند کر دیں۔ فرائی کی ہوئی پیاز ڈال دیں۔ ایک بڑی کڑاہی میں تھوڑا سا تیل ڈال کر آدھے چاول ڈال دیں اور چنوں کی تہہ لگائیں۔ پھر باقی چاول بھی ڈال دیں۔ زردے کا رنگ، کریم اور کالی مرچ ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں۔ جب بھاپ نکلنے لگے تو ڈھکن کھول کر خوب مکس کریں اور رائتہ، پیاز، ٹماٹر اور کھیرے کا سلاد بنالیں اور بریانی کے ساتھ سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ