اُردو پوائنٹ پکوان

انڈے چھولے کی بریانی


چاولوں کو دھو کر بھگو کر رکھ دیں۔پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں،چاولوں کو ابال کر رکھ لیں۔
پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہرا فرائی کریں ،پھر اس میں ادرک لہسن ،نمک ،لال مرچ اور ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر ٹماٹر گلنے تک پکائیں۔
اس میں ابلے ہوئے چنے اور تین ابلے ہوئے انڈے کاٹ کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
پھیلے ہوئے پین میں کوکنگ آئل لگا کر آدھے چاول پھیلاکر ڈالیں پھر اس پر تیار کیا ہوا چنے کا مصالحہ ڈالیں۔
دہی کو پھینٹ کر اس میں بھنا کٹا دھنیا،زیرہ اور باریک کٹا ہوا پودینہ ملا کر اس پر ڈالیں اور اوپر سے چاول پھیلا کر ڈال دیں۔
پھر دودھ میں زردے کا رنگ ملا کر ڈالیں اور لیموں کا رس چھڑ ک کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ