اُردو پوائنٹ پکوان

سجّی بریانی


چکن کو صاف دھو کر خشک کر کے رکھیں ،ایک پین میں تین سے چار پیالی پانی میں ادرک لہسن ،نمک،لیموں کا رس اور سرکہ ڈال کر ملائیں اور چکن کو اس میں ڈال کر ڈھک کر رکھ دیں (بہترہوگا کہ رات بھر کے لئے رکھ دیں )۔چکن نکال کر اس پانی کو محفوظ رکر لیں ۔
پھر پھیلی ہوئی کڑاہی میں ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو ہلکا سا گرم کریں اور اس میں چکن کو درمیانی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ فرائی کریں ،درمیان میں چاٹ مصالحہ چھڑ کتے جا ئیں ۔پھر دو چمچ کی مدد سے احتیاط سے پلٹ کر دوسری طرف سے بھی سنہری فرائی کرکے نکال لیں (خیال رہے کہ ساتھ ہی چکن کا اپنا پانی بھی خشک ہو جائے )۔
پھر اسی پین میں لال مرچوں کو دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں کڑکڑا لیں اور اس میں پہلے سے بھگو کر رکھے ہوئے چاولوں کو بھونیں ۔اس میں چکن کو محفوظ کیا ہوا پانی ڈال دیں اور اچھی طرح ملا کر درمیانی آنچ پر پکا ئیں ۔
پانی خشک ہو نے پر آجائے تو اس میں چکن کے ٹکڑے کرکے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ