اُردو پوائنٹ پکوان

پشاوری زردہ (سرحدی ڈش)


اشیاء: فلک بامستی رائس ایک کلو چینی ایک کپ کشمش دس عدد بادام، پستہ 25-25گرام کاجو 16گرام اخروٹ 16گرام چلغوزے 16گرام مکھن ایک کپ چھوٹی الائچی چھ عدد زردے کا رنگ تھوڑا سا کھوپرا کٹا ہوا پاؤ ٹکڑا دار چینی ایک ٹکڑا ترکیب: فلک باسمتی رائس تین گھنٹے بھگو دیں اس کے بعد اس میں دار چینی کے ٹکڑے اور نمک ڈال کر ابال لیں۔ اس میں چار کھانے کے چمچے مکھن مکس کر کے رکھ دیں۔ چینی میں آدھا کپ پانی ڈال کر شیر ہ بنا لیں۔ بقیہ مکھن میں تمام میوے ہلکے ہلکے فرائی کر کے اس میں شیرہ ڈالیں۔ اس کے بعد اس آمیزے میں ابالے ہوئے فلک باسمتی رائس ڈالیں اور زردے کا رنگ ڈال کر مکس کر یں اور دم پر رکھ دیں شیرہ جذب ہوجائے تو سرو کر یں۔ مزیدار پشاوری زردہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ