اُردو پوائنٹ پکوان

لذیذ زردہ


اشیاء: چاول ایک کلو گرام پستہ 100گرام الائچی 10گرام نارنگی کا چھلکا ایک عدد کشمش 100گرام بادام 125گرام زعفران ایک ماشہ چینی، زردہرنگ حسب ضرورت ترکیب: نارنگی کے چھلکے پر سے سفید گودا گل کر لیں اور پیلا سخت چھلکا باریک کاٹ لیں اور پانی میں ابال کر ایک طرف رکھ دیں۔ پانی زردہ رنگ ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں چاول بھگوئے ہوئے خشک کر کے ابلتے ہوئے پانی میں ڈال دیں۔ جب گل جائیں تو پانی نکال دیں۔ اب نارنگی کے ٹکڑے، بادام، پستہ، صاف کیا کاٹ کر ڈال دیں الائچی بھی شامل کر کے گھی میں پکا لیں اب چاول بھی شامل کر لیں۔ 5منٹ بعد دودھ کا چھینٹا دیں زعفران ، کیوڑہ پیس کر شامل کر یں اور دم پر رکھ دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ