اُردو پوائنٹ پکوان

قیمہ یخنی پلاؤ


کڑاہی میں تیل گرم کر کے ثابت گرم مصالحہ کڑ کڑا لیں
 اسی تیل میں پیاز سنہری فرائی کر لیں۔قیمہ ڈال کر 2منٹ تک فرائی کر یں۔لہسن،ادرک پیسٹ، دہی، نمک،سفید مرچ پاؤڈر، سیاہ مرچ پاؤڈر، زیرہ اور حسب ضرورت پانی ڈال کر قیمہ گلا کر اچھی طرح بھون لیں۔
ایک دیگچی میں 2کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے زیرہ کڑ کڑالیں۔
اس میں یخنی اور ثابت مصالحہ ڈال کر اُبال آنے پر چاول شامل کر دیں اور چاولوں کو 2کنی کچے رکھ کر اس میں قیمہ شامل کر دیں
 ساتھ ہی زردہ رنگ دودھ میں مکس کر کے چھڑک دیں چاولوں کو 5۔6منٹ تک دم پر رکھ دیں۔
سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ