اُردو پوائنٹ پکوان

کلیجی گردے کی بریانی


بکرے کی کلیجی اور گردے کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور اس پر لہسن کے جوئے کچل کر لگالیں ۔دس سے پندرہ منٹ رکھنے کے بعد اسے سر کہ ملے ابلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ ابال کر پانی پھینک دیں اور ایک مرتبہ صاف پانی سے دھولیں ۔
باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں ۔دہی کو پھینٹ کراس میں ادرک لہسن ،نمک،لال مرچ اور دھنیا ملا کر پیاز میں ڈال دیں ۔
گھی علیحدہ ہونے تک بھونیں پھر اس میں کلیجی گردے ڈال کر بھونیں اور ٹماٹر کا پیسٹ (ٹماٹروں کو ابلتے ہوئے پانی میں چارسے پانچ منٹ رکھ کر ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور چھلکا اتار کر بلینڈ کرلیں ) ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ پکالیں ۔
چاولوں کو نمک ملے پانی میں ایک کنی ابال لیں اور پانی چھان کر تیار کئے ہوئے مصالحے پر ڈال دیں ۔اوپر سے نیم گر م دودھ میں زردے کا رنگ ملا کر ڈالیں ۔ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل اور گرم مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ