اُردو پوائنٹ پکوان

ہیلدھی براؤن رائس بریانی


براؤن چاولوں کو صاف دھو کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں،پھر نمک ملے پانی میں ایک کنی ابال کر چھان لیں۔ گاجر اور کدو کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔
اولیوآئل میں زیرہ ڈال کر ہلکا سا گرم کر یں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرئی کر لیں۔
اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،ہلدی اور کٹی ہوئی سبزیاں ڈال بھونیں۔ساتھ ہی پھینٹی ہوئی دہی شامل کر کے اچھی طرح ملائیں۔
پھر ابلے ہوئے چاول ڈال کر ڈھک ہلکی آنچ پر دہی کا پانی خشک ہونے تک پکائیں۔آخر میں باریک کٹا ہواپودینہ ڈال کر دم رکھ دیں۔
پریزنٹیشن: گرم گرم ڈش میں نکال کر لیموں کے اسکنجبین اور دہی کے رائتے کے ساتھ پیش کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ