اُردو پوائنٹ پکوان

چکن رائس


اشیاء: مرغ 1کلو گرام کھیرا ایک عدد ٹماٹر دو عدد اجوائن تین دانے چاول 500گرام نمک دو چائے کے چمچے سی سیم آئل تین کھانے کے چمچے لہسن چھ جوئے ترکیب: پتیلی میں اتنا پانی ڈالیں کہ مرغی ڈوب جائے۔ اسے چولہے پر رکھ دیں اور جب پانی ابلنے لگے تو اس میں مرغی ڈال کر دو منٹ ابا لیں۔ پھر آگ کم کر کے پندرہ منٹ دم پر رکھ دیں۔ اس کے بعد نکال کر ٹھنڈا کر یں۔ پانی پھینکیں نہیں۔ سی سیم آئل اور تھوڑی سی سوس لگا ئیں اور ٹکڑے کر لیں۔ چاول دھو کر ، نمک ، اور لہسن ڈال کر ، اسی پانی میں ابا لیں جس میں مرغی ابالی تھی۔ مرغی کو ٹماٹر اور کھیرے سے سجائیں، اجوائن پیس کر چھڑک دیں، اور چاولوں کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ