اُردو پوائنٹ پکوان

چاولوں کے پکوڑے


اشیاء: بیسن 4/3 کپ ادرک(باریک کٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ چاول (ابلے ہوئے ) دو کپ چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچہ ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ پیاز(باریک کٹٰ ہوئی) دو عدد(درمیانے سائز کی) ہرا دھنیا(باریک چوپ کیا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ تیل (تلنے کے لیے) حسب ضرورت ترکیب: ایک پیالے میں بیسن ، ادرک، چاول ، چاٹ مصالحہ ہری مرچ، نمک ، پیاز اور ہرا دھنیا ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کر لیں اور پانی ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر یں۔ آنچ درمیانی رکھیں۔ جب تیل گرم ہو جائے تو پکوڑوں کی طرح مکسچر کو ڈال کر ڈیپ فرائی کر لیں۔ یہاں تک کہ رنگ سنہری ہو جائے۔مزیدار چاولوں کے پکوڑے تیار ہیں سرونگ پلیٹ میں نکال لیں اورٹشو پیپر پر رکھ کر چٹنی کے ساتھ گرم گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ