اُردو پوائنٹ پکوان

چاولوں کی کھیر


اشیاء: چاول 100گرام چینی 500گرام دودھ ایک لیٹر کشمش 50گرام کیوڑا ایک بڑا چمچہ ترکیب: چاول چن کر دھو کر موٹا موٹا کوٹ لیجئے۔ ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ ایک جوش آجائے تو کوٹے ہوئے چاول ڈال دیجئے۔ چاول گل کر گھل جائیں اور دودھ میں مل جائیں تو چینی ڈال دیجئے۔ آنچ ہلکی رکھیے اور چمچہ چلاتے رہیے۔ چینی کا دانہ مرجائے، پانی خشک ہو جائے اور کھیر کی طرح گاڑھا ہو جائے تو کشمش اور کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ کے لئے ڈھک کر رکھ دیجئے۔ ایک پلیٹ میں کھیر ڈالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ چاولوں کی مزے دار کھیر تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ