اُردو پوائنٹ پکوان

چاول اور پنیر کے کوفتے


اشیاء: چاول(ابلے ہوئے) تین کپ میدہ تین کھانے کے چمچے سبز مرچ (باریک کٹی ہوئی) دو عدد میٹھا سوڈا دو چٹکی پنیر(کدو کش کیا ہوا) چار کھانے کے چمچے رائی (پسی ہوئی) چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ تیل(تلنے کیلیے) حسب ضرورت ترکیب: چاولوں کو اچھی طرح مسل لیں اور میدہ ، سبز مرچ، میٹھا سوڈا، پنیر ، رائی ، نمک کو اس میں ملا دیں اور اچھی طرح مکس کر کے گول بالز بنا لیں۔ تیل گرم کر یں اور ان بالز کو گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں گولڈن ہو جائیں تو نکال لیں ابلے چاولوں کے ساتھ گرم گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ