اُردو پوائنٹ پکوان

چاول اور قیمہ مرچیں


اجزاء: سبز پہاڑی مرچ 4 عدد چاول 150گرام قیمہ آدھی پیالی پیاز ایک عدد پنیر 4 ٹکڑے ٹماٹر 4عدد سبز مرچ 2 عدد سرخ مولی 2 عدد سیاہ مرچ ٹی سپون ترکیب: چاول اور قیمہ الگ الگ نمکین پانی میں ابال لیں ۔ پہاڑی مرچ دھو کر اندر کا گودا تیز چھری سے نکال لیں ۔ ابلے ہوئے قیمے کو سل پر پیس لیں اور ایک برتن میں پسا ہوا قیمہ چاول سیاہ مرچ ملائیں ۔ اب یہ آمیزہ پہاڑی مرچوں میں بھر دیں ۔برتن میں تین ٹماٹر کاٹ کر چولحے پر رکھیں اور اس میں مرچیں ڈال کر برتن کو ڈھک دیں ۔ ٹماٹر کا پانی خشک ہو جائے تو مرچیں نکال لیں اور ڈش میں رکھ کر ہر ی مرچ پر پنیر کا ایک ٹکڑا اور اس پر ٹماٹر کا ایک قتلہ رکھ دیں ۔ارد گرد سبز مرچ سرخ مولی اور پسند کے مطابق سلاد کے پتے کاٹ کر سجا دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ