اُردو پوائنٹ پکوان

بلوچی مچھلی کی بریانی


ایک پتیلی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر براؤن کریں (بلینڈر میں ٹماٹر ، ہری مرچیں،ہرا دھنیا پیس لیں)جب پیا ز گولڈن براؤن ہو جائے تو پسا ہوا مکسچر اور ادرک ،لہسن پیسٹ شامل کریں اس کے بعد اس میں سفید زیرہ پاؤڈر ،ہلدی پاؤڈر ،گرم مصالحہ پاؤڈر،نمک شامل کریں اور اچھی طرح بھون لیں ۔
مچھلی پر چھری سے ترچھے کٹس لگا دیں
 اس کے بعد ہلکی آنچ پکتی ہوئی گرم گریوی میں مچھلی کے سلائس رکھ لیں
3-4منٹ تک دونوں طرف سے پکا کر نکالتے جائیں۔
جب مصالحے میں مچھلی فرائی ہو جائے تو دوسری پتیلی میں پانی ڈال کر چاول اُبالیں
 جب ایک کنی رہ جائے تو نتھار لیں
ایک کھلی دیگچی میں پہلے چاول پھر مصالحہ اور پھر اس کے اوپر مچھلی کے سلائس رکھ دیں آخر میں چاول ڈال کر اوپر سے تھوڑا تیل ڈال کر دم پر لگا دیں۔
مزیدار بلوچی مچھلی تیار ہے۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ